MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی

1 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ڈالر کی تیز اڑان کے باعث سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 7 ہزار روپے اور 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 2500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 173610 (ایک لاکھ 73 ہزار 610) روپے کی سطح پر آگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آج ملک میں ایک تولہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.