MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈالر کی دوسرے روز بھی لمبی چھلانگ ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

0 178

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے کی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 5 روپے 57 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے تک جا پہنچا ہے۔گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 30 روپے 11 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور پاکستان کے قرضوں میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.