MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عاطف اسلم نےپی ایس ایل ترانے میں فیشن ایبل لباس کا کریڈٹ اہلیہ کودے دیا

1 464

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک ) گلوکار عاطف اسلم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں پہنے گئے فیشن ایبل لباس کا کریڈٹ عاطف اسلم کودے دیا۔

عاطف اسلم نے پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے ’آگے دیکھ‘ میں مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے جواب میں سوشل میڈیا پرانکشاف کیا کہ ان کے اسٹائلش نظر آنے کے پیچھے ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ کا ہاتھ ہے۔

- Advertisement -

عاطف اسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کا فیشن سینس ہمیشہ سے لاجواب ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوبصورت ترین بیوی بھی قراردیا۔

عاطف اسلم نے پہلی بار پی ایس ایل کا ترانہ گایا ہے۔ عاطف اسلم اورآئمہ بیگ کی آواز میں پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ 24 جنوری کوریلیز ہوا تھا جسے یوٹیوب پراب تک 30 لاکھ سے زائد باردیکھا جا چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.