ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا سیکیورٹی پلان تیار، 5650 پولیس اہلکار تعینات
کراچی(ویب ڈیسک)پولیس نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے میچزکے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔ترجمان ڈی ا?ئی جی سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز ڈویڑن کے مطابق آج سے شروع ہونیوالے پی ایس ایل7 کے سلسلے میں سیکیورٹی ڈویڑن کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔
مجموعی طورپر 5650 پولیس اہلکارسیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، ایس ایس یو کے1200 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویڑن کے1700، ٹریفک پولیس کے 1500، اسپیشل برانچ کے500، ریپڈ رسپانس فورس کے 250اہلکار، سندھ رینجرزکے جوان اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراﺅ نڈز، پارکنگ پوائنٹس،
- Advertisement -
ہوٹلز اور دیگر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے جائیں گے کمانڈ اینڈکنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی جائے گی جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
جدید تربیت یافتہ اورجدید اسلحہ سے لیس کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوزپرمشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (ایس ڈبلیواے ٹی) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں الرٹ رہے گی عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرشاہ سلیمان روڈکے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں، شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کیلئے نیا سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، ایئرپورٹس سے ریڈ زون کے روٹ پر جدید […]