MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا میلہ آج سجے گا

2 519

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم، چوکوں چھکوں نے طوفان نے ساحلی شہر کا رخ کرلیا جب کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج کراچی میں آغاز ہوگا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، تسلسل سے کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود ہر حال میں میلہ سجانے اور چوکوں، چھکوں سے خوف اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختصر افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے اور حریف کپتان بابر اعظم کے ساتھ کئی یادگار شراکتیں نبھانے والے محمد رضوان دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے،ان کو گذشتہ سیزن کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ صہیب مقصود، خوشدل شاہ، رائیلی روسو جیسے جارح مزاج بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں،ٹم ڈیوڈ بیٹ اور بال دونوں سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔تجربہ کار بولرز عمران طاہر اور عمران خان سینئر کے ساتھ گذشتہ ایونٹ کے کامیاب ترین پیسر شاہنواز دھانی بھی ایک بار پھر دھوم مچانے کیلیے بے تاب ہوں گے۔میزبان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد ہے،

نوجوان بیٹر کوکیریئر میں پہلی بار فرنچائز کرکٹ میں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کیلیے نامزد ہونے والے بابر اعظم اس نئے تجربے کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے،کپتان کو جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کا ساتھ میسر ہے،جوکلارک بھی چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ٹام لیمن بائی،محمد نبی،لوئیس گریگوری آل راﺅ نڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔2 اہم کھلاڑی عماد وسیم اور کرس جورڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں،پیس پاور کی کمان محمد عامر سنبھالیں گے،عمید آصف،محمد الیاس اور محمد عمران بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.