جمہوریت اورجمہوری نظام کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے گریز کیا جائے، اصغر خان اچکزئی
حب(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی نے باچاخان کی جدوجہد اور فلسفہ عدم تشدد کو تمام اقوام کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اورجمہوری نظام کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے گریز کیا جائے، پشتون بلوچ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے دونوں اقوام کا مل کر اپنے وسائل پر اختیار اور سرزمین کے دفاع کے لئے نیشنل عوامی پارٹی کی طرز پر اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے صدارتی نظام کے نام پر جمہوریت کے خلاف سازشیں اس ملک کی وجود کیلئے نیگ شگون نہیں ہے
- Advertisement -
موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں عوام کو جلد اس سے چھٹکارا مل جائیگا کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والوں نے پاکستان کو کرپٹ ممالک کی لسٹ میں اور اوپر لاکر کھڑا کردیا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی، عوامی نیشنل پارٹی صوبہ سندھ کے صدر شاہی سید،صوبائی وزیر انجینئرزمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا،نیشنل پارٹی کے صوبائی صدررحمت صالح بلوچ اے این پی ضلعی صدر عبدالمنانافغان، اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری،
مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹریز رشید ناصر، سید حنیف شاہ صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ محمد علیزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رزاق نورزئی، حضرت علی ودیگر نے فخرافغان باچاخان کی 34ویں اور خان عبدالولی خان کی 16 ویں برسی کے موقع پر اے این پی ضلع لسبیلہ کے زیراہتمام فٹبال سٹیڈیم حب چوکی میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
[…] نیوز) عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے پشتون بیلٹ میں بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات پر […]
[…] عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمان لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کبھی بھی قوم اور وطن مخالف صف میں کھڑے نہیں […]
[…] عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پہلے انتہاپسندی کے فروغ اور اب انتہاپسندی […]