MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکہ نے طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیا تو خطرات اور دھمکیوں کیلئے تیار رہے‘ طالبان

0 646

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل(ویب ڈیسک)طالبان حکومت کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کیا تو امریکہ خطرات اور دھمکیوں کیلئے تیار رہے۔واشنگٹن طالبان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعلقات کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے‘عبوری حکومت کو تسلیم کرنے تک امریکہ کے سر پر خطرات منڈلاتے رہیں گے‘طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کیا تو اس کے سر پر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کر کے افغانستان کے عوام کے خلاف اپنی دشمنی کو جاری رکھے گا۔سراج الدین حقانی نے طالبان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن طالبان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعلقات کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

طالبان حکومت کے وزیر داخلہ کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب عالمی برادری نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی شرط، ایک قومی حکومت کی تشکیل، انسانی حقوق کا احترام کئے جانے، عورتوں کے حقوق کا تحفظ، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور دہشتگرد گروہوں من جملہ القاعدہ سے تعلقات ختم کرنا رکھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.