MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا

0 848

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ،پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برف باری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کواپنے مشینری کو سٹینڈ بائی رکھیں۔ تاکہ پیشگی اقدامات کیے جاے اورکسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ نیڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مزید ہدایات دیتے کہا کہ متعلقہ محکموں کیساتھ رابطہ قائم کئے جائیں اور حساس مقامات پر ضروری مشینری و دیگر ایمرجنسی ساز و سامان اور اسٹاف کی موجودگی یقینی بنا ئیں جائے وزیر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایمرجنسی سنٹر کے اہلکار 24گھنٹے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں جبکہ کسی بھی جگہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کیصورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں۔ اور اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.