MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

استنبول میں پاکستان کی تاریخ رقم کرنے کو تیار شعیب خان زہری کی(U B O) سپر لائٹ ویٹ ورلڈ ٹائٹل چیمپئن شپ فائٹ

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

استنبول (مسائل نیوز)پاکستانی باکسنگ کے افق پر ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، جہاں انٹرنیشنل باکسر شعیب خان زہری ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے (UBO) سپر لائٹ ویٹ ورلڈ ٹائٹل چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ یہ تاریخی فائٹ 20 دسمبر کو ترکی کے شہر استنبول میں شیڈول ہے، جہاں شعیب زہری کا مقابلہ ایک سخت بھارتی باکسر جتندر ٹھاکر سے ہوگا۔

شعیب زہری اس وقت اس اہم مقابلے کے لیے شدید محنت کے ساتھ اسلام آباد میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ عالمی سطح کے اس چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے وہ خصوصی کوچنگ، اسٹرینتھ ٹریننگ اور اسٹرٹیجک اسپیرنگ سیشنز کے ذریعے خود کو مکمل طور پر تیار کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

شعیب زہری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا میرا مقصد پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ میں پوری پاکستانی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں، تاکہ میں یہ ورلڈ ٹائٹل اپنے ملک کے نام کر سکوں۔

UBO
سپر لائٹ ویٹ ورلڈ ٹائٹل چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر کی شمولیت نہ صرف شعیب زہری کے کیریئر کا سب سے بڑا موقع ہے بلکہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے نئے دروازے کھولنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

پاکستانی کھیلوں کے شائقین کی نظریں اب 20 دسمبر پر جمی ہیں، جہاں یہ مقابلہ نہ صرف ایک باکسنگ فائٹ ہوگا بلکہ دو روایتی حریف ملکوں کے درمیان اعزاز کی جنگ بھی ہو گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.