ملک پر دو خاندان مسلط ہیں، زرداری اور نواز شریف نے صرف اپنی جائیدادیں بنائیں، قاسم سوری
کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک پر دو خاندان مسلط ہیں آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ملک اور قوم کے لئے کچھ نہیں کیا صرف اپنی جائیدادیں بنائی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کمزور ہوتی جارہی ہے پاکستان میں سیاسی استحکام کے لئے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں اس لئے 9 سیٹوں میں سے 8 سیٹیں عمران خان نے جیت لی ہیں ان خالات اظہار انہوں نے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے روانہ ہونے والے قافلے کے شرکاء اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئٹہ سے روانہ ہونے والا قافلہ ژوب سے راولپنڈی جبکہ بولان مستونگ دشت سے قافلے بھی اسی قافلے کا حصہ ہیں، نصیرآباد سے قافلہ سکھر کے راستے جائے گا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنماء اعظم سواتی پر ظلم کیا گیا ہم سب پر غداری اور توہین رسالت کے مقدمات درج کئے گئے جب کرپشن کے ثبوت نہیں ملے تو مائنس ون کا فارمولا اپنایا گیا وزیرآباد میں عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی وہ آج بھی زخمی ہیں اس کے باوجود دھرنے دیں گے بلوچستان بھر سے کارکن قافلے میں شریک ہیں عمران خان کے دور میں روزگار کے مواقعے پیدا ہوئے ملک میں بجلی گیس ناپید ہے عوام کو آٹا میسر نہیں ہمیں غلام بنادیا گیا میں نے سائفر خود دیکھا ہے سابق آرمی چیف نیشنل سیکورٹی کانفرنس میں سائفر کو سچ قرار دے چکے ہیں ہمارا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
- Advertisement -
[…] انصاف بلوچستان کے صدرسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ عمران خان کو ڈرایا نہیں جاسکتاچاہیں جو کچھ […]