MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم آفس اور اہم عمارتوں کی حساس معلومات و آڈیو لیک سے متعلق سائبر رولز تیار

0 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم آفس اوراہم عمارتوں کی حساس معلومات اورآڈیو لیک سے متعلق سائبررولزتیارکرلیے گئے ہیں، رولز پیکا ایکٹ کے سیکشن 45 کے تحت بنائے گئے، وزارت آئی ٹی نے اداروں سے حتمی تجاویز مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے سائبرسیکورٹی رولز تیارکرلیے اور رولز کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئرکردیا ہے۔اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 45 کے تحت سائبر سیکورٹی رولز بنائے گئے۔ وزارت آئی ٹی نے اداروں سے حتمی تجاویز مانگ لیں۔ رولز کا مسودہ ایف بی آر، بینکنگ سیکٹر، وزارتوں، پی ٹی اے، پیمرا، اوگرا اور دیگر اداروں کو بھیجا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی وازتوں کے فونز انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سمیت دیگر ڈیوائسز کا جائزہ لیا گیا اور انکوائری کمیٹی نے اہم دفاتر میں سائبر سیکورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی، کئی اداروں میں لگے سافٹ ویئرز میں بگس پائے گئے، انکوائری کمیٹی نے سائبر سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.