کوئٹہ(ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جرمن حکومت اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں سے بنے والا کوئٹہ چلڈرن ہسپتال کو صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کا ایک مثالی ہسپتال بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں جائینگے گورنر بلوچستان نے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چلڈرن ہسپتال کے امور و معاملات اور کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر حسن مندوخیل، ڈاکٹر عطاءاللہ بزنجو اور ڈاکٹر
- Advertisement -
گل ترین بھی موجود تھے اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کسی بھی ادارے کا اچانک دورہ کرنے سے ہی اسکی کارکردگی، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر سمجھا جاسکتا ہے گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے بھر کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے پ±رعزم ہے مختلف بیماریوں کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے سے ہی اس پر بآسانی قابو پایا جاسکتا ہے