MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی ایک اور ائیرلائن کمرشل آپریشنز کے آغاز کیلئے تیار

1 449

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کی ایک اور ائیرلائن کمرشل آپریشنز کے آغاز کیلئے تیار، فلائی جناح 5 شہروں سے پروازوں کا آغاز کرے گی، کرایہ انتہائی کم رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی ائیرلائنز کی فہرست میں ایک اور ائیرلائن کا اضافہ ہو گیا ہے۔ فلائی جناح نامی ائیرلائن نے رواں ماہ کے آخر میں ملک کے مختلف شہروں سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فلائی جناح 31 اکتوبر سے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طور پر اندرون ملک ہی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ائیرلائن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان چلائی جانے والی پروازوں کیلیے کرایہ 13,999 روپے ہو گا۔
کرایہ کم رکھنے کے علاوہ مسافروں کو اپنے ساتھ 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت بھی ہو گی، اتنے وزن کے سامان کے کوئی اضافہ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

جبکہ مسافروں کو دوران سفر مفت انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ ایئر لائن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کے فلائٹ آپریشنز کا بنیادی مقصد سستا، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔ کمپنی کو اس ماہ کے اوائل میں آپریشنز شروع کرنے کا لائسنس مل گیا تھا، کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک کی پانچویں ایئرلائن کے طور پر آپریشنز کا لائسنس مل گیا ہے، فلائی جناح پرائیویٹ جوائنٹ وینچر بجٹ ایئرلائن ہے جس کا قیام کراچی سے عمل میں آیا، اسے ایئرعریبہ کے کامیاب سستے ماڈل کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔
فضائی آپریشنز کیلیے فلائی جناح نے پاکستان سول ایوی ایشن کے تمام پیشہ وارانہ تقاضے اور سیفٹی ریگولیشنز پورے کیے تھے جس کے بعد اسے لائسنس جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلائی جناح کی آمد سے پاکستان کی مقامی ائیرلائنز کی کل تعداد 5 ہو گئی ہے، پی آئی اے ملک کی واحد سرکاری ائیرلائن ہے، جبکہ دیگر ائیرلائنز نجی سیکٹر کی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے تمام ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.