سیالکوٹ (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ڈاکے مارنے والوں کو این آر او مل جاتا ہے،سب سے بڑا ڈاکو وزیر اعظم بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں طلبہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ دنیا ترقی کی دوڑ میں آگے نکل گئی اور انصاف نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے،لیڈر وہ بنتا ہے جو انصاف کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔
ہم ان چوروں کو مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔جب تک زندہ ہوں انکے چوروں کا مقابلہ کرتا رہوں گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حق کیلئے کھڑے وانے والے ارشد شریف کو شہید کیا گیا،قوم ہمیشہ اسے یاد رکھے گی،ارشد شریف چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف جہاد کر رہا تھا۔
طاقتور قانون کو سب سے بالاتر سمجھتے ہیں جبکہ انسانی معاشرے میں قانون طاقتور اور کمزور کو ایک نظر سے دیکھتا ہے۔
- Advertisement -
عمران خان نے کنونشن سے خطاب میں مزید کہا کہ زندہ معاشرے ہمیشہ ظلم اور نا انصافی کیخلاف کھڑا ہوتا ہے،وہ قوم اوپر جاتی ہے جو انسانوں کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرتی ہے۔جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا،جانوروں کے معاشرے میں طاقتور لوگوں کا قانون چلتا ہے۔چھوٹے چور جیلوں میں جاتے ہیں اور بڑے چور رہا ہو جاتے ہیں،سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔
قبل ازیں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف ان دو خاندانوں کو جنہوں نے ملک کو لوٹا انکو بے نقاب کرتا۔ارشد شریف حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہونے والا تھا،پاکستان کو لوٹنے والوں کا سب کچھ سامنے لاتا۔ارشد شریف پاکستان کے مفاد میں آواز بلند کرتا تھا۔ ارشد شریف جب سمجھتا تھا کہ عمران خان غلط جگہ پر ہیں تو مجھ پر بھی تنقید کرتا تھا۔ ارشد شریف اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا تھا اور اسکے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں تھی،قتل کو جو مرضی کہیں لیکن یہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔مجھے اطلاع ملی تھی کہ ارشد شریف کی جان کو خطرہ ہے،میں نے ارشد شریف کو کہا ملک سے باہر چلے جاؤ،صابر شاکر بھی دھکمیوں کی وجہ سے باہر چلا گیا۔