MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طلباء کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے،جام کمال

0 730

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ طلباء کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو صیح طرح سے نہیں نمٹایا گیا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے کچھ وجوہات کی بناء پر معاملے کو درست انداز میں نہیں نمٹایا گیامیری طلباء سے گزارش ہے کہ وہ بھی کمشنر آفس کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے کام میں معیار کو برقرار رکھیں اس سلسلے میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں میں معیار کی باقاعدہ طور پر نگرانی کی جارہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.