MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چینی سولر فرم کا پاکستان میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ

1 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

( مسائل نیوز) ای کامرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں18ویں آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2022 کا انعقاد ۔3روزہ نمائش کا مقصد عالمی معیار کی مصنوعات، خدمات، مشینری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروا کر تجارتی صنعت کو ترقی دینا تھا ۔ تجارتی میلے میں چین، بیلجیئم، امریکہ، اٹلی، متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے 125 سے زیادہ بین الاقوامی پویلین، کا روباری ادارو ں نے شرکت کی ۔آئی ٹی آئی ایف ایشیا اور سولر ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن مقامی،بین الاقوامی کمپنیوں میںتعاون، مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور دیگر ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے،نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے صدر ای کامرس گیٹ وے سینیٹر ڈاکٹر خورشید نظام کے ہمراہ کیا۔نما ئش میں الیکٹرک وہیکل ایشیا، آٹو ٹرانسپورٹ، لاجسٹک ایشیا، پاور اینڈ الٹرنیٹو انرجی ایشیا، آئل اینڈ گیس ایشیا، مشین ٹولز اور ہارڈ ویئر ایشیا، فلوئڈ پمپ ایشیا، انجینئرنگ ایشیا، کنسٹرکشن مشینری کا رکھا گیا تھا ۔مہمان خصوصی نے پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی کمپنی کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ حاصل کرنے کیلئے دیگر بوتھ کے ساتھ زونرجی بوتھ کا خصوصی دورہ کیا۔ زونرجی سولر ڈیویلپمنٹ پاکستان نے بین الاقوامی تجارتی اور صنعتی میلے میں شرکت کی۔ چین کی معروف قابل تجدید توانائی کمپنیوں نے اپنے شمسی آلات، پینلز، آن گرڈ اور ہائبرڈ انورٹرز کی نمائش کی تاکہ صارفین پروڈکٹ کا تجربہ کر سکیں۔ جنرل منیجر ساتھ ریجن مسٹر وکٹر نے صنعت پر مبنی نمائش کے انعقاد پر ای کامرس کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمائش نے صارف اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پوسٹ کووڈ کے منظر نامے میں یہ ایک اچھا شگون ہے ۔ زونرجی ملک میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے قابل عمل حل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہے اور ہمیشہ اپنے صارفین کو تجربہ کی بنیاد پر مصنوعات فراہم کرنے پریقین رکھتی ہے ۔ ہم کلین انرجی مکمل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے ذریعے پائیدار توانائی کے حل کی سمت کام کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کو ختم کرنے کیلئے قائداعظم سولر پاور پلانٹ کی مکمل 900 میگاواٹ صلاحیت تک توسیع میں حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔سولر انرجی سیکٹر کی مختلف معروف کمپنیوں، ایس ایم ای، انجینئرنگ فرموں اور موجودہ صارفین نے کاروباری تعاون بڑھانے کے لیے زونرجی سے رابطہ کیا۔کچھ سرکردہ فرموں کے سینئر نمائندوں نے زونرجی کے ساتھ تعاون میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔نمائش میں صنعت کے سرکردہ پروڈیوسرز اور ڈسٹری بیوٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 3 روزہ نمائش نے صنعت کے 300,000 صارفین کو شراکت داری قائم کرنے کی طرف راغب کیا۔ الیکٹرانک میڈیا چینلز نے ایونٹ کی وسیع کوریج فراہم کی جس میں جنوبی علاقے سے زونرجی سیلز لیڈ نے ٹی وی چینلز کو زونرجی کے پروجیکٹس اور پاکستانی مارکیٹ میں کمپنی کے اثرات سے آگاہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے موسم سرما میں ممکنہ گیس بحران سے نمٹنے کیلئے گیس لوڈ منیجنگ پلان کی تیاری شروع کر دی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.