وڈھ ،بارشیں، مکانات کی چھتیں منہدم ،لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور
وڈھ(مسائل نیوز)تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی لوگ کھلے آسمان زندگی گزارنے پر مجبور، کئی لوگ متاثر۔ تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس میں زامبری،آڑینجی، خزینی آڑینجی، بوہرماس آڑینجی مسجد ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی، جس میں کئی لوگ متاثر کئی مکانات کی چھتیں گرچکے ہیں خیال رہے کہ گزشتہ روز وڈھ زامبری میں مکان کی چھت گرنےسے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ متاثر علاقوں میں راستہ خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو راشن اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کی کمی اور لوگ شدید پریشانی میں مبتلا یہ علاقہ پہاڑی علاقہ ہے اور وڈھ سے انتہائی دو ہونے اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سےآمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ تحصیل وڈھ اور پورے ضلع خضدار کو آفت زدہ قرار دیےکرلوگوں کو مزید سہولیات فراہم کریں۔تحصیل وڈھ کے علاقہ آڑینجی کے مختلف علاقوں میں 75فیصد لوگ متاثر ہیں لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے اقدامات نہیں کی جارہی ہیں متاثرین نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ہمیں سہولیات فراہم کریں۔
- Advertisement -