MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

7 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سماعت جاری ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالا میں اہم رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک جاری سیاسی صورتحال اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے بعد عمران خان نے بھی اہم رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
قانونی اور آئینی ماہرین کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس عدالتی کارروائی کے بعد بنی گالا میں ہوگا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں سماعت پر مشاورت ہو گی۔اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور ہو گا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شریک ہوں گے۔دوسری جانب صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 3 ناراض دھڑوں نے سر جوڑ لیے ، باہمی مشاورت کے لیے علیم خان گروپ ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے جب کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے منحرف دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے شروع ہو چکے ہیں ، علیم خان گروپ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ کے رہنماؤں کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں جس میں تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں نے غیر رسمی مشاورت کی ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف دھڑوں کو اکٹھا کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، اس کمیٹی میں ترین گروپ کی نمائندگی عون چوہدری کریں گے ، کمیٹی تینوں دھڑوں کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرے گی ، اس حوالے سے جہانگیر ترین کے مختلف رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں اور انہوں نے ناراض دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہبازگل پر مبینہ تشدد کے انکشاف پر سخت ردِعمل دیا […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لیے جے […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پیش ہو […]

  5. […] آباد(مسائل نیوز)چئیرمین پی ٹی آئی عمران نے لانگ مارچ کے لیے ہر ضلع سے 6 ہزار افراد لانے کا ٹاسک […]

  6. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی […]

  7. […] آباد (مسائل نیوز) عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پارٹی رہنماؤں پر تشدد کے ثبوت دیئے تو حکومت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.