MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان

1 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا، جس کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہی ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی ہے، ماضی کی حکومت کے فارمولے پر جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 205 روپے ہوتی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے البتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا، آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا مگر سابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، جس کی وجہ سے
آج ہمیں مشکلات کا سامنا ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے قیمتوں میں اضافے کا یہ مشکل فیصلہ لیا ہے۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ جیسےہی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں گی، ہم سمجھتے ہیں فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان پہنچے گا مگر ہمارے لیے ملک اور معاشی صورت حال زیادہ اہم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے پچاس پیسے کمی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.