اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان کے بعد جڑواں شہروں میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔اسلام آباد بلیو ایریا سے پی ٹی آئی کارکن قافلوں کی صورت میں واپس روانہ ہو گئے۔ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس جانے والے کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے مردی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھولنے کے لیے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دیں۔مری روڈ پر چاندنی چوک سے کنٹینرز ہٹا کر شاہراہ کو کھول دیا گیا جب کہ کاروباری مراکز بھی کھلنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے الیکشن کے اعلان کے لیے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا ، جناح ایونیو اسلام آباد پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 6روز میں الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ساری قوم کو لے کر اسلام آباد آؤں گا ، 30 گھنٹوں میں کنٹینر پر پشاور سے یہاں پہنچا ہوں، راستے میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، آزادی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے ہر قسم کا طریقہ استعمال کیا گیا لیکن 30 گھنٹے میں دیکھا کہ قوم غلامی کے خوف سے آزاد ہو گئی ہے، جس طرح آزادی کی تحریک کے شرکاء نے آنسو گیس شیلنگ کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
- Advertisement -
عمران خان نے کہا کہ کیا جمہوریت میں اس طرح کے طریقے اپنائے جاتے ہیں، ایک ساتھی کو اٹک میں اور ایک کو دریائے راوی میں گرا کر شہید کیا گیا، 3 لوگوں کو کراچی میں شہید کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خوف دلایا جاتا ہے کہ بھیک نہ مانگی اور قرضے نہ ملے تو ملک نہیں چلے گا، قوم کسی صورت امریکی سارش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔