MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ، 13 سالہ اسکول طالبعلم سے بدفعلی، ملزم کو 6 سال قید اور جرمانہ

0 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب محمد داﺅد خان ناصرنے 13سالہ سکول طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میںنامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 6سال قید اور ہزاروں روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان جمعہ خان اور شمس اللہ نے 6جنوری 2020کو تھانہ بروری کے حدود میں ساتویں جماعت کے 13سالہ طالب علم کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا تھاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت ہذا میںپیش کیا۔ گزشتہ روز مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کے جج نے دونوں ملزمان کو زیر دفعہ 377کے تحت جرم ثابت ہونے پر تین تین سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میںملزمان کو مزید ایک ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.