MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں کہیں بھی ڈیزل اور پٹرول کا بحران نہیں ہے

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی ڈیزل اور پٹرول کا بحران نہیں ہے، اندرون پنجاب چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اوگرا نے کہا کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے، ڈیزل اور پیٹرول کے اسٹاک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا گیا ہے، اندرون پنجاب چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ذرائع ڈی جی آئل آفس کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے بلکہ مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔سیکرٹری انفارمیشن پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نارتھ نعمان علی بٹ کے مطابق پی ایس او کے علاوہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل مہیا نہیں کر رہیں۔

نعمان علی بٹ نے وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں، پیٹرول پمپوں پر ڈیزل کی دستیابی ممکن کریں ۔ دوسری جانب ذرائع ڈی جی آئل آفس نے بتایاکہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے، ڈیزل کے دو ہفتوں سے زائد کا اسٹاک موجود ہے۔ ذرائع ڈی جی آئل آفس کے مطابق ملک میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی چیف سیکرٹریز کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ڈیزل نہ دینے والے پمپوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.