MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیملی کورونا میں مبتلا، ایشون کاآئی پی ایل سے الگ ہونے کا فیصلہ

1 979

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں کورونا کے شدید پھیلاؤ اور فیملی ممبران کے وبا میں مبتلا ہونے کے باعث بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی پی ایل کے باقی میچز نا کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اس سال آئی پی ایل کے باقی میچز سے بریک لے رہا ہوں۔بھارتی اسپنر کے مطابق میری فیملی اور رشتہ دار کورونا سے لڑ رہے ہیں اور میں اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ایشون کا کہنا تھا کہ اگر چیزیں صحیح سمت میں گئیں تو میں آئی پی ایل دوبارہ کھیلنے کے بارے میں سوچوں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.