MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں کیلئے پارٹی الیکشن سیل قائم کر دیا

1 271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات کی تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے انتخابی امور کے لیے پارٹی کا الیکشن سیل قائم کر دیا ہے جس کے لئے پارٹی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر خان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے الیکشن سیل میں اعجاز چودھری، ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ بطور ممبر کام کریں گے۔پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور کو دیکھے گا، ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈز اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت بھی کرے گا۔عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور سے پارٹی قیادت اور امیدواروں کو آگاہ رکھے گا، آئین کے مطابق انتخابات ہو کر رہیں گے،حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے، حکمرانوں کو آئین سے انحراف کر کے انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے خلاف آئینی قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گ

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.