MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ اور گردونواح میں گیس پریشر کی کمی ختم نہ ہوئی تو سخت موقف اپنائیں گے، آغا حسن بلوچ

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ، اسلام آباد (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کوئٹہ و گردونواح میں گیس پریشر میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہا اس موقع پر ایم ڈی سوئی سدرن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آج رات تک 30ملین پونڈ آپریشن میں شامل کریں گے اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کوئٹہ و گردونواح کے عوام ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں گیس پریشر میں کمی کے باعث اذیت سے دوچار ہیں اگر یہ مسئلہ پیر تا منگل تک حل نہ کیا گیا تو وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے پاس اس مسئلے کو اٹھائیں گے اور سخت موقف اپنائیں گے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر طبقہ کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.