وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں، شیخ رشید احمد
لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک طرف گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہے اوردوسری طرف کارکنوں کوگھروں سے اٹھایاجارہاہے ، وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت
- Advertisement -
الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے ،کل تک (ن)لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدرہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈتوڑ ڈالے ہیں جو تاریخ کی بلند ترین سطح تقریباً50فیصد پر پہنچ گئی ہے،13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،دنیاکوپاکستان کی فکرہے ہم10کلوآٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کیلئے لگے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ،سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پرپڑگیاہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں ،90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی ،حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التوا ء کا باعث بن گئی ہے ،جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔
[…] (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی […]
[…] سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا ایک مفرور اور عدالتی بھگوڑا […]
[…] نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ اسی ہفتے ہو جائے گا کہ ملک آئین اور […]
[…] نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے آخری پانچ […]