MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے، جاوید لطیف

0 452

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)رہنما مسلم لیگ ن چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات میاں جاوید لطیف کا کہنا عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خان صاحب حکومت سے نکل کر عوام میں آؤ گے تو اپنی مقبولیت کا درست اندازہ ہوگا، ابھی تو 14 حکومتی ارکان سامنے آئے تو آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تعداد آنے والے دنوں میں اس قدر بڑھ جانی ہے کہ آپ خود اقلیت میں رہ جائیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج مریم نواز کی قیادت میں ریلی سے آپکو اندازہ ہو جائے گا عوام میں کون مقبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ حکومت سےنکل کر پی ٹی آئی کے پکنک شوز کریں تو آپکو حقیقت حال کا علم ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.