MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم، صدر مملکت کی ضلع بارکھان دھماکے کی مذمت

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.