MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بالی وڈ کا پٹھان سنیما گھروں میں چھاگیا، پہلے دن کے بزنس نے بالی ووڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہندؤ انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث کئی ماہ تک تنازعات کا شکار رہنے والی فلم پٹھان بھارت بھر میں

- Advertisement -

سنیما گھروں کی زینت بنی۔شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔پٹھان سے قبل بالی ووڈ میں ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم کے جی ایف تھی جس نے 53کروڑ 95لاکھ کا بزنس کیا تھا لیکن پٹھان نے پہلے روز مجموعی طور پر 57کروڑ روپے کمائے جس میں سے 55کروڑ باکس آفس اور 2کروڑ روپے ڈبنگ کے ذریعے کمائے گئے۔سی ای او یش راج فلم اکشے ودھانی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ بھارتی سنیما کی تاریخ کا یادگار دن ہے، فلم بینوں اور ناقدین کا پٹھان دیکھنے میں دلچسپی لینا بہت ہی متاثر کن ہے، ورکنگ ڈے میں باکس آفس پر اتنا بڑا بزنس کرنا ثابت کرتا ہے کہ اب بھی ایسی فلمیں موجود ہیں جو شائقین کو اس طرح محظوظ کر سکتی ہیں جیسے پہلے کسی نے نہیں کیا۔ شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.