MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،احسان شاہ

0 548

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر برائے صحت سید احسان شاہ نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیاپر وزیر صحت کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وزیر صحت بلوچستان نے وزیر اعلی بلوچستان سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے

- Advertisement -

اور نہ ہی کوئی سیاسی پارٹی مداخلت کر رہی ہے۔ میں اس طرح خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور نہ ہی وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی طرف اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے کوئی مداخلت ہوئی ہے۔

بلکہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میںرہتے ہوئے کام کر رہے ہیںاور محکمہ کے تمام معاملات بہت احسن طریقے سے چلائے جا رہے ہیں۔ آئندہ کوئی بھی خبردینے سے پہلے خبر کی تصدیق ضرور کر لیا کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.