MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے، شاہد آفریدی

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ بہت ضروری ہے، جو سینئرز بینچ پر ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم صرف اسپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں، ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سلیکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہاکہ معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، میر حمزہ کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کو دو سال سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے۔چیف سلیکٹر نے کہاکہ کئی پلیئرز مسلسل کھیل رہے ہیں، کھلاڑیوں کا ورک لوڈ میجنمنٹ بھی ضروری ہے، جو سینئر کھلاڑی بینچ پر موجود ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم نے کراچی کی وکٹ دیکھی ہے، ابھی سلیکشن کمیٹی بابر اعظم کے ساتھ مشاورت کرے گی، بابر اعظم جس طرح کا ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے ہم اسے اسی طرح کا بہترین کپتان بنانے کے لیے آئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.