MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شہر ہمارا مشترکہ گھر ہے،محمد زوہیب

1 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، جس طرح ہم گھروں میں صفائی کو پسند کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنے شہر کی صفائی میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور SEED آرگنائزیشن کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں صفائی مہم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر SEED آرگنائزیشن کے عارف حسین بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب نے کہا کہ شہری علاقوں کے کچرے کو مناسب جگہ پر ٹھکانے لگانے کے لییکمشنر کوئٹہ ڈویژن،

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کے ساتھ مربوط انداز میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہمارا مشترکہ گھر ہے اور اس کی صفائی میں ہم سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا خاص طور پر عوامی مقامات جن میں بس اسٹاپ، ہسپتالوں سمیت پارکس سمیت قبرستانوں میں صفائی بھی اہم ہے اور لوگ انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

اس موقع پر انہوں نے SEED آرگنائزیشن کی جانب سے بچوں اور کمیونٹی کو اس صفائی کی مہم میں راغب کرنے کی امر کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ پر مثبت اقدام کی بھرپور تعاون اور رہنمائی کرے گا جو کہ معاشرے کی بہتری اور لوگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.