سنی لیون ’مجنوں بھائی‘ سے متاثر ،پینٹنگ بناتے ویڈیو شیئرکردی
ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول کامیڈی فلم ‘ ویلکم ‘میں مجنوں بھائی کی پینٹنگز سے سب ہی واقف ہیں اور اب اداکارہ سنی لیون بھی ان سے متاثر ہوگئیں۔فلم ویلکم میں مجنوں بھائی کا کردار ادا کرنےوالے انیل کپور نے فلم میں گدھے ، گھوڑے کی پینٹنگ بنائی تھی
- Advertisement -
جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔سنی لیون نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ بظاہر مجنوں بھائی والی ہی پینٹنگ بناتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو میں جو پینٹنگ سنی نے دکھائی وہ انہوں نے ہی بنائی ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں مجنوں بھائی سے کافی متاثر ہوئی’۔