MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرپشن سے پاک معاشرے اور شہریوں کی مدد کیلئے کوشاں ہیں،عمران خان

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت قائد اعظم کے وڑن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اور پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم قائد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہےکہ وہ پاکستان جیسے آزاد ملک میں پیدا ہوئے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشے اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں، قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا بڑے چیلنجز اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا،

مشکلات اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےاصولوں سے رہنمائی حاصل کی۔عمران خان کا کہنا ہے چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل اتحاد، ایمان اور تنظیم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت قائد کے وڑن کے مطابق کرپشن سے پاک معاشرے اور پسماندہ شہریوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.