MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک مرزا علیحدگی؟سچائی یا سستی شہرت کی ٹرائی

0 561

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کے کرکٹ سٹار شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں زبان زدعام ہیں، اس میں کوئی سچائی بھی ہے یا پھر معاملہ کچھ اور ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی خبروں نے دونوں ملکوں میں تہلکہ مچا دیا، ہر چینل اور ہر اخبار میں یہ نیوز شہ سرخیاں بن گئیں، لیکن اس مشہور جوڑی کی طرف سے تردید آئی، نہ ہی تصدیق کی گئی۔
بھارتی میڈیا زی نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جوڑے کے قریبی دوستوں کے مطابق انہوں نے پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔

- Advertisement -

چند روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کی جس پرلکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟ جس کی وجہ سے ان خبروں کو مزید تقویت ملی۔
دونوں اسٹارز کی طلاق کی خبروں میں جو ٹوئسٹ ہے وہ پاکستانی ماڈل عائشہ عمر کا نام ہے، کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ اور شعیب میں دوری کی وجہ عائشہ عمر سے شعیب کی نزدیکیاں ہیں، عائشہ عمر سے دوستی نے دونوں کے رشتے میں دراڑ کا کام کیا، تاہم یہ بھی ابھی تک صرف افواہیں ہی ہیں۔
لیکن یہ بھی سچ ہے کہ چند ماہ قبل شعیب اورعائشہ عمر کا ایک بولڈ فوٹو شوٹ منظر عام پر آیا، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

ابھی لوگ ان کی راہیں جدا ہونے کی خبروں میں الجھے ہی ہوئے تھے وہیں اچانک سے دونوں ستاروں کے ایک شو کو لانچ کر دیا گیا، جس کا نام ،،، دی ملک مرزا شو ،، ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.