MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شوگرمافیا چینی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سرگرم، ملک بھر میں چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود قیمت میں بڑا اضافہ

1 550

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکوآنہ (مسائل نیوز) شوگرمافیا چینی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سرگرم‘فیصل آباد سمیت ملک بھر میں چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود 5روپے فی کلواضافہ کردیا۔کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ہی چینی کی قیمتیں بڑھانا لمحہ فکریہ ہے‘اگرچینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت دی گئی

- Advertisement -

توآئندہ برس چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ حکومت شوگرمافیا کونکیل ڈالنے کیلئے موثراقدامات کرے‘تفصیل کے مطابق کرشنگ سیزن شروع ہونے سے قبل ہی ملک بھر میں شوگرمافیا چینی کے ریٹ بڑھانے کیلئے سرگرم ہوگیا اور حکمران جماعت نے چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود بھی چینی کی قیمتیں کم کرنیکی بجائے 5روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا سٹاک موجود ہے تو مہنگائی کے دورمیں چینی کی قیمتوں میں 5روپے اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا اوراگرچینی ایکسپورٹ کی گئی توملک میں چینی کی قلت کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ملکی ضروریات پوری ہونے کے بعد چینی ایکسپورٹ کی اجازت لینا تو سمجھ میں آتا ہے ایک طرف شوگرمافیا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے تودوسری طرف چینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت مانگ رہا ہے ملک میں فاضل چینی ہونے پر قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)جڑانوالہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل چینی کی قیمت کی سینچری مکمل ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.