ملکی آئین ہرشہری کواظہاررائے پرامن سیاسی جدوجہد کاحق دیتاہے ،اصغر اچکزئی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ ملکی آئین ہرشہری کواظہاررائے پرامن سیاسی جدوجہد کاحق دیتاہے رکن قومی اسمبلی کو پابندسلاسل رکھناپارلیمان کی توہین اورآئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے اس طرح کے رویوں کاہم ماضی میں قیمت بھگت چکے جبکہ دوسری جانب انتہاپسندی ودہشت گردی میں ملوث قوتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے منتیں کرناسمجھ سے بالاترہے 28نومبرکوپشتون تحفظ موومنٹ کےزیراہتمام عل
- Advertisement -
ی وزیرودیگراسیروں کی رہائی کیلئے منعقدکئے گئے جلسہ عام کی حمایت اورشرکت کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے خان ہاﺅس پٹیل باغ میں پشتون تحفظ مومنٹ کے صوبائی صدرنورباچاملک مجید کاکڑزبیرشاہ رحمت غرسنئی سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ بھی موجودتھے پی ٹی ایم کے وفدنے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرکوپشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام 28نومبرکوہاکی گرانڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی
نے کہا کہ یہ امرباعث تشویش ہے کہ ایک طرف پرامن سیاسی کارکنوں کو پابندسلاسل کیاجارہاہے آزادی اظہاررائے پرقدغنیں لگائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب انتہاپسندی ودہشت گردی میں ملوث مذہبی جنونیوں کوعام معافی اور پروٹوکول سے نوازجارہاہے جوسرعام ریاست اورریاستی مشینری کے رٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہیں اس طرح کا دہرامعیاراحساس بیگانگی واحساس محرومی کاموجب بنتاجارہاہے جس کے ماضی میں نہ اب دیرپااورمثبت نتائج برآمدہوں گےرکن قومی اسمبلی علی وزیراوراس کاخاندان مسلسل انتہاپسندی ودہشت گردی کاشکاررہے اصغرخان اچکزئی نےان کے رہائی کے سلسلے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 28نومبرکوہاکی گرانڈکوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام کی حمایت کااعلان اوراس میں شرکت کرینگے اس موقع پرپی ٹی ایم کے وفدنے صوبائی صدراورعوامی نیشنل پارٹی کاشکریہ اداکیادریں اثنااصغرخان اچکزئی نے ان کے اعزازمیں عشائیہ دیا۔