کوئٹہ (ویب ڈیسک)بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بابر کچھ اور کوٹ باروزئی میں دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے پارٹی کارکن اور عہدیدار 26نومبر کو وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزرائ کا دورہ ہرنائی کی کامیابی کےلئے بھرپور تیاریاں کرے وزیراعلی
بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جمعہ کو دورہ ہرنائی کے موقع پر زلزلہ میں شہید ہونے والے شہدائ کے لواحقین ،شدید زخمیوں،اور متاثرین میں چیک تقسیم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بی اے پی کے ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین، جنرل سیکرٹری گلاب نور کاکڑودیگر عہدیداروں عبدالناصر
- Advertisement -
ترین ایڈوکیٹ،کلیم اللہ کاکڑ،شیر بازخان ترین، حاجی خلیل شاہ عبداللہ خان ترین,نایاب شاہ، نوید شاہ،الیاس ترین، حاجی انورالدین ترین، ضلع زکوات چیئرمین سید شادی گل بخاری، صوبائی وزیر کے خزانہ کے ترجمان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیر احمد ترین نے شرکت کی اجلاس میں جمعہ 26نومبر کو دورہ ہرنائی کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
صوبائی وزیرِ خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی کے ضلعی عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر صوبائی وزرائ کادورہ ہرنائی کو کامیاب بنانے اور بھرپور استقبال کرنے کےلئے ضلع بھر سے پارٹی عہدیداران کارکن قبائلی معتبرین وعلمائ سمیت عوام کی شرکت کو یقینی بنائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو دورہ کے دوران ہرنائی میں 7اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے ہرنائی نے بہت بڑے پیمانے جانی ومالی نقصان ہوا ہے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور زلزلے میں شہید ہونے والے شہداءکے ورثا ئ شدید زخمیوں میں چیک تقسیم کرینگے