MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے ” طلال چوہدری

0 47

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی جس کام کے لیے آئے ہیں وہ کام کرنے سے پہلے فارغ ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

طلال چوہدری نےجیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی نہ صرف خود جائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ لے کر جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت کی جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دن کے اجالے میں لکھ کر دیں کہ وہ بنی گالا یا نتھیا گلی منتقل ہونا چاہتے ہیں تو غور کریں گے، ریاست کے لیے ان کی ساری بلیک میلنگ ایک ڈیل کی خاطر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.