پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس بحال ہونا شروع
اسلام آباد (مسائل نیوز) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ترجمان میٹا نے بتایا کہ واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونے سے آگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ صارفین کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مشکلات پیش آئی۔واٹس ایپ سروسز اینڈ رائیڈ اور اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے۔صارفین اس میسیجنگ سروس کو متواتر استعمال کرتے ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق وٹس ایپ سروسز متاثر ہو گئی۔
پاکستان، بھارت، ترکی ، سپین سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات درپیش آئیں۔
- Advertisement -
پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پریشانی کا اظہار کیا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے جب کہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا رہا ہے۔واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ واٹس ایپ صارفین نے انٹر نیٹ پر خوب بھڑاس نکالی۔ اور ٹویٹر پر صارفین نے شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔
سروس بند ہونے سے پاکستان میں کروڑوں لوگ متاثر ہوئے،پیغامات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔واٹس ایپ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں بند رہی جس کی وجہ صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ میٹا ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ سروسز ڈاؤن ہونے سے آگاہ ہیں جسے جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ہم آگاہ ہیں کہ کئی افراد کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جلد از جلد بحالی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
[…] نیوز) مقبول ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ نے ایک نیا اور شاندار فیچر لانے کی تیاری کر لی، نئے […]