MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشین؛ پولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق

0 760

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین(مسائل نیوز) بلوچستان میں مہم کے دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ  سے حفاظت پر مامور پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.