MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اخلاقیات کی حدیں پار! میمونہ قدوس کے انکشافات نے کھلبلی مچادی

0 107

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)اداکارہ میمونہ قدوس کی طرف سے شوبز انڈسٹری کے پوشیدہ پہلوؤں پر گفتگو کے دوران کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔

چند روز قبل ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہم جنس پرستی کا رجحان سب سے پہلے لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ زیادہ کھلے عام پایا جاتا ہے۔

ان کے مطابق لاہور میں کھلم کھلا پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں، جب کہ ایسے کام خفیہ محفلوں تک محدود رہنے چاہئیں۔

اداکارہ نے لاہور کی شوبز انڈسٹری کو زیادہ غیر اخلاقی رویوں کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ یہاں کے لوگ نہ صرف دوسروں پر برتری جتانے کے عادی ہیں بلکہ اکثر اپنی مالی حیثیت سے بڑھ کر دعوے بھی کرتے ہیں۔ ان کے بقول لاہور کی انڈسٹری میں زیادہ گند پایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

اس کے برعکس، میمونہ قدوس نے کراچی کے فنکاروں کو زیادہ پروفیشنل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر تعلق کسی نہ کسی مقصد یا مفاد سے جڑا ہوتا ہے، حتیٰ کہ دوستی یا گرل فرینڈ بنانے کے معاملات میں بھی لین دین اور مفادات طے کیے جاتے ہیں۔

ان کے مطابق کراچی کے لوگ انسانیت کے بجائے پروفیشنل ازم کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے شوبز کے ایک اور حساس مسئلے پر بھی روشنی ڈالی اور اعتراف کیا کہ انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ (کام کے بدلے جنسی تعلق) کا رواج موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس کا شکار بنتے ہیں۔ میمونہ قدوس نے زور دیا کہ عزت کا حق صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ مردوں کو بھی مساوی طور پر حاصل ہے اور وہ بھی ہراسانی اور استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.