MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سارہ انعام قتل کیس اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

4 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی ایاز امیر کو قتل کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے ایاز امیر کو اُن کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس میں گرفتار کیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مقدمےمیں اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے، ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔یاد رہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بیوی کے قتل میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں سول جج مبشرحسن چشتی کے سامنے ملزم شاہنواز میر کو پیش کیا گیا تو جج نے استفسار کیا شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیاگیا؟۔ملزم شاہنواز نے بتایا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہنوازنے اپنی اہلیہ کوبے دردی سے قتل کیا ہے۔جج نے شاہنواز کے وکیل سے استفسار کیا کچھ بولنا چاہتے ہیں؟ جس پروکیل شاہنواز نے کہا بلائنڈ مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔جج نے ملزم سے مکالمے میں کہا آپ کو علم ہے آپ پر دفعہ 302لگی ہے، پولیس تفتیشی افسر بتایا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے، ملزم نے اہلیہ کوبیرون ملک سے بلاکرقتل کیا۔وکیل ملزم نے بتایا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے، پولیس نے عدالت سے10دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی شاہنواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز امیر کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ نے قتل کیس کے سلسلے میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) سارہ انعام قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم شاہنواز کے قبضے سےغیرقانونی […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے […]

  4. […] کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی پاکستانی نژاد کینیڈین بیوی سارہ انعام کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں طلاق دینے کا دعوی کیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.