راولپنڈی (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے اور اس وقت ملک کے معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے کیوں کہ ان کے گھروں میں بھوک اور ننگ ہے، اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے، سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جب کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے 3 دن میں حکومت گرنے کی پیش گوئی کردی گئی، ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری میں سماجی شخصیت اور ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی، شہباز شریف کی حکومت خود مستعفیٰ ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے کیوں کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں، اس لیے خیبر پختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا اور تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
11 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک پر تنقید کرتے ہوئے […]
[…] نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بارہ گھنٹوں میں تین آڈیو لیکس کا وقت اہم […]
[…] نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ہوتا ہے […]
[…] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو […]
[…] (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی ڈی ایم اور مہنگائی کے […]
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان عوام مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد نے چودھری برادران کے اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا […]
[…] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ کی خواہش کی تعیناتی نہ ہونے پر اس کی […]
[…] نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 […]
[…] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کا اصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر […]
[…] نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گرد گھوم […]
[…] آباد(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر اڑ […]