عنوان: دجال کا سکنہ امریکہ
کالمکار: جاوید صدیقی
- Advertisement -
تاریخ عالم ھو یا تاریخ اسلام ھمیں سو سال قبل بھی دنیا بھر میں فتنے فساد اور سازشوں کا لامتناہی عمل امریکہ کرتا نظر آتا ھے۔ بنو عثمانیہ کے آخیر ادوار میں اسلامی ریاستوں کی تباھی اور انکارکی پھیلانے میں امریکہ میں موجود یہودی اور عیسائی زائینسٹ نے شرانگیزیوں کو پڑوان چڑھایا۔ سنہ انیس ویں صدی عیسوی میں چھوٹی بڑی مسلم ریاستوں پر امریکہ نے اپنے حواریوں غلاموں اور سہولتکاروں کیساتھ حملے کرکے نیست و نابود کردیا جن میں مسلم منافقین نے بڑا کردار ادا کیا تھا۔ دنیا کا سب سے بڑا اور شیطانی طاقت کا حامل دجال کی سکونت بھی امریکہ میں موجود ھے جو امریکی تباھی کے بعد ایشیاء کی جانب آ دوڑے گا اس سلسلے میں وہ اس براعظم میں ماحول اپنے لیئے بنارھا ھے۔ حالیہ دنوں میں دجال نے امریکہ میں اپنے وجود اور نظریات کی ابتداء کردی ھے۔ دجال ہر وہ کام کروائے گا جو اسلام اور انسانیت کے مکمل برخلاف ہیں۔۔۔۔ معزز قارئین!! امریکی فاکس کارپوریشن کی معروف ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پہاڑی ریاست یوٹاہ کی چھپن سالہ نینسی ہاک اپنے بیٹے جیف کے پانچویں بچے کو جنم دیں گیں۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کیمطابق جیف کے پہلے ہی چار بچے ہیں تاہم وہ ایک مزید بچے کے متلاشی تھے جبکہ ان کی بیوی مزید بچوں کو جنم دینے کے قابل نہیں تھیں۔ چیف کی اہلیہ کیمریا کی بیماری کے باعث جیف کی والدہ نے رضاکارانہ طور پر سروگیٹ بننے کی پیشکش کی حالانکہ ڈاکٹرز نے انہیں اس عمر میں بچے کو جنم دینے کا روکا تھا جیف کا کہنا تھا کہ میں نے ایسی بے لوث اور محبت کرنے والی ماں نہیں دیکھی جوکہ اپنے خاندان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہیں انکا کہنا تھا کہ اہلیہ کا چار سالہ بانجھ پن کے علاج کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ نیا بچہ پیدا کرنا ناممکن ہوگیا ہے لیکن ماں رضاکارانہ سرو گیٹ کی پیشکش کی۔ نینسی ہاک آئی وی ایف سے گزرنے کے بعد فوراً حاملہ ہوگئیں جبکہ نومبر میں وہ بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ نینسی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں چھپن سال کی عمر میں حاملہ ہوجاؤں گی یا یہ ممکن ہوگا لیکن یہ سب سے خوبصورت چیز ہے۔ اپنے بیٹے اور بہو کی بیماری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دونوں نے آئی وی ایف کیلئے بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ھوپائے۔۔۔۔ معزز قارئین!! یاد رھے ھمارے ملک پاکستان کی اشرفیہ دجالی غلامی میں خاص مقام رکھتی ھیں خاص طور پر ان کی منافقت بے پناہ عیاری و مکاری کے تزئین و آرائش میں لپٹی ھوتی ھیں۔ ان کا حال تو یہ ھے کہ نہ انہیں اسلام سے کوئی مطلب اور نہ ہی اخلاقیات سے یہی وجہ ھے کہ انکی ایک شہریت پاکستان اور دوسری آستانہ دجال امریکہ و یورپ ضرور ھوتی ھے۔ ایوان کی ممبر شپ کیلئے ملک کے خاص لوگ فراہم کردیتے ہیں تاکہ آئین پاکستان میں دجال ازم کے احکامات شامل کرتے ھوئے انہیں قانونی تحفظات دے سکیں جو عرصہ بیس سالوں سے چل رھا ھے یوں ھم کہ سکتے ھیں کہ دجال کا موجودہ سکنہ امریکہ ھے اور مستقبل پاکستان جب تک مجاہدین غزوہ ہند نہیں آتے۔۔۔۔!!