MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد رضوان نے دنیائے کرکٹ کے کئی تگڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

1 779

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ایشیا کپ 2022ء میں پاکستان کے ناقص کارکردگی کے بعد ان کے کم سٹرائیک ریٹ پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن رنز بنانے میں ان کی مستقل مزاجی سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز، کپتان بابر اعظم کے ساتھ، 2020ء میں قومی سیٹ اپ میں واپسی کے بعد سے ہی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ناقابل یقین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
پچھلے سال 30 سالہ بلے باز کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ICC مینز T20I کرکٹر آف دی ایئر 2021ء کا ایوارڈ دیا گیا تھا جہاں انہوں نے 26 اننگز میں 73.66 کی اوسط سے 1326 ٹی ٹونٹی رنز بنائے تھے۔ ابتدائی بلے باز کی رن سکورنگ کی مستقل مزاجی وہیں نہیں رکی، کیونکہ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ 2022ء کو ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رن سکورر کے طور پر ختم کرتے ہوئے 6 اننگز میں 281 رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
رضوان نے انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی T20I سیریز کے پہلے مقابلے میں 147.83 کے سٹرائیک ریٹ سے نصف سنچری بنائی، جس سے انہیں بین الاقوامی T20 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر انگلینڈ کے جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑنے میں مدد ملی۔ محمد رضوان اب تک بطور وکٹ کیپر بیٹر 17 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں ، جوز بٹلر 16 نصف سنچریوں کے ساتھ دوسرے، افغانستان کے محمد شہزاد 13 نصف سنچریاں بنا کر تیسرے ، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 11 ففٹیز کے ساتھ چوتھے جب کہ سابق کیوی کپتان برینڈن میک کولم 10 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔
یہ بات قابل غور ہے کہ رضوان نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی T20I بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور 2000 ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز کے طور پر بھی ان کا ریکارڈ برابر کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رضوان 55 ٹی ٹونٹی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.