MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عجیب تماشہ لگا ہوا ہے ٹی وی چینلز پر کبھی شہباز گل کا مسئلہ اور کبھی عمران خان کی گرفتاری۔تحریک لبیک اسلام

3 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کسی کو خیال نہیں آرہا کہ ملک کی ستر فیصد آبادی کس بے بسی کا شکار ہے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء میر محمد زمان محمد شہی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے امیر علامہ ناصر حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے نائب امیر مولانا مقصود آحمد جلالی،مولانا یاسر حبیبی،مولانا انوار جلالی،مولانا شیر آحمد حبیبی،حمزہ شاہوانی،عباس شاہوانی،ودیگرنے کہا ہے کہ سیلاب سے پورا بلوچستان ڈوب چکا ہے،کے پی کے اور سندھ کا بہت برا حال ہے،فصلیں،مال مویشی سب کچھ بہہ چکا،انسانی زندگیاں الگ سسک سسک کر دم توڑ رہی ہیں۔بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں جہاں بارشوں کے کئی ریکارڈ توڑے ہیں وہیں لاکھوں لوگوں کی زندگی مزید دشوار ہوگی ہے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے ان حالات میں لوگ چیخ چیخ کر پکار رہےہیں کہ ہمیں بچایا جائے مگر ان کو بچانے والی حکومت کے کرتے دھرتے اسلام آباد کی سیاسی شطرنج میں مصروف ہیں۔آئے روز بجلی،گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جا رہا ہے،لیکن شور شہباز گل اور عمران خان کا مچایا جارہا ہے،اتحادی حکومت عوام کو سیاسی ایشو میں الجھا کر اس کے منہ سے آخری نولہ بھی چیھنا چاہتی ہے،حکومت عوام کے گلے پر لگاتار مہنگائی کی تیز چھری بڑی بےدردی سے چلائے جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی […]

  2. […] پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف تحقیقات کا دائر وسیع کر دیا گیا،اسلام آباد […]

  3. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رکن مولانا مفتی علی اعظم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.