MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سینئر صحافی حامد میر ، عمران خان سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے ، اہم انکشافات

6 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ میری عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی اس میں تھوڑی سی سیاست پر بھی گفتگو ہوئی انہوں نے بہت سی پرانی باتیں کی لیکن جو گفتگو تھی ان کے ساتھ اس میں ظاہر ہی بات ہے کچھ چیزیں جو ہیں ان کو میں publiclyتو میں بات نہیں کر سکتا لیکن مجھے اس سے تاثر یہی ملا کہ عمران

خان صاحب جو ہیں وہ تھوڑا سا اپنا جو ان کا موقف ہے کچھ ایشوز پر اس کے اوپر سوچ رہے ہیں اور میرے ساتھ جو میٹنگ تھی اس سے پہلے ان کی ایک بڑی امپورٹنٹ میٹنگ ہوئی تھی اسد عمر ، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ اور اس میٹنگ میں فواد چوہدری صاحب بھی موجود تھے تو بعد میں مجھے پتہ چلا کہ اس میٹنگ میں یہ ان معاملات پر بات ہوئی تھی کہ جو ادارے ہیں ان کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے اور پھر جب میرے ساتھ ان کی بات ہوئی تو اس میں بھی یہ ایشو زیر بحث آیا اس ایشو پر عمران خان جو ہیں انہوں نے کوئی بیک گراؤنڈ مجھے بتائی پس منظر دیا کہ ان کے مسئلے کہاں پر شروع ہوئے تھے کوئی تین چار واقعات انہوں نے بتائے لیکن مجموعی طور پر مجھے لگ رہا تھا کہ وہ ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اگر ان کے ساتھ لڑائی کی جائے گی ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اس کے لئے بھی ان کے پاس لائحہ عمل ہے اور اگر کوئی بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے لئے بھی ان کے پاس اپنی شرائط موجود ہیں تو وہ بظاہر انہوں نے تاثر مجھے یہی دیا کہ وہ لڑائی کے لئے بھی تیار ہیں اور انتخابات کے خاطر بات چیت کے لئے بھی تیار ہیں۔

عمران خان صاحب جو ہیں ناں وہ convincedہیں کہ کہیں ناں کہیں پر ان کے خلاف فیصلہ کیا جا چکا ہے انہیں ہر قیمت پر disqualifyبھی کرناہے اور پھر ultimatelyان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی یہ ذہنی طور پر کلیئر ہیں تو وہ کیوں کہ اس وقت ایک political angleسے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں کیوں کہ آپ کو یاد ہوگا کہ پہلے بھی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے کیس میں وہ معافی مانگ چکے ہیں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس

- Advertisement -

دفعہ وہ فوری طور پر معافی مانگنے کے لئے کیوں تیار نہیں ہیں تو شاید ان کے ساتھ گفتگو سے میں نے یہ اندازہ لگا یا کیوں کہ ان کو پتہ ہے کہ فیصلہ تو پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور میں دوبارہ کہوں گا کہ یہ ان کا خیال ہے میرا خیال نہیں ہے تو ان کو پھر مشورہ بھی ایسا ہی دیا گیا ہے کہ پھر آپ پہلے اپنا دفاع کر لیں کوئی ٹیکنیکل طریقے سے دیکھ لیں کہ عدالت کا موڈ کیا ہے تو ان کا یہ خیال ہے کہ اگر فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا ہے تو مجھے معافی مانگنے کی کیا ضرورت ہے۔

پھر میں جا کر تو پبلک جو ہے اس کو کیا کہوں گا تو شاید یہ ان کے ذہن میں ہے اور ایک بات شاید ان کے ذہن میں یہ بھی ہے وہ بڑے convincedہیں اس پر کہ میں نہ تو نواز شریف ہوں اور نہ میں یوسف رضا گیلانی ہوں اور اگر میرے خلاف کوئی ایکشن کیا گیا یا مجھے disqualifyکیا گیا یا مجھے گرفتار کیا گیا تو ان کا یہ خیال ہے کہ اسلام آباد جو ہے اس پر خیبر پختونخوا سے بھی سیاسی یلغار ہوگی اور پنجاب سے بھی سیاسی یلغار ہوگی اور شہباز شریف کی حکومت اور رانا ثناء اللہ کی پولیس اور دیگر جو ادارے ہیں وہ عمران خان کی سیاسی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

یہ ان کا مجھے لگا کہ ان کا یہ خیال ہے تو دیکھئے اب اگلے دنوں میں ہوتا کیا ہے تو ذاتی طور پر میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ ان کو عدالت کے ساتھ confrontنہیں کرنا چاہیے ان کو معافی مانگنی چاہیے لیکن وہ جو بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں وہ ایک سیاسی حکمت عملی ہے وہ قانونی حکمت عملی نہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے پاکستان کی سری لنکا سے شکست پر معنی خیز ردعمل کا […]

  2. […] چشمہ پہن رکھا تھا ، عدالت میں سیاہ چشمہ پہننے پر سینئر صحافی حامد میر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا […]

  3. […] کے معاملے پر آڈیو لیک کا پارٹ ٹو سامنے آ گیاہے، معروف صحافی حامد میر نے اس پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ بھی پتہ چل گیا […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز)سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا […]

  5. […] آباد(مسائل نیوز) سینئر صحافی حامد میر نے ہاشم ڈوگر سے استعفیٰ لیے جانے کا انکشاف کردیا۔ جیو […]

  6. […] آباد (مسائل نیوز)سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.