MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، مسلم لیگ (ن )اور (ش )آمنے سامنے آنے والی ہے

1 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عدلیہ محسوس کرتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہو گا۔
انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، مسلم لیگ (ن )اور (ش )آمنے سامنے آنے والی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک میں دہشتگردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے، 13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں ہے اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں ہے، اسی سال الیکشن ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ جن جگہوں سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے، میں لندن گیا ہی نہیں دبئی گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سب سے مظلوم طبقہ صحافی ہو گئے ہیں، نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز نے بابر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.