زیارت میں لاپتہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی نے نیا سیاسی بحران پیدا کردیا، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ملک شدید معاشی، سیاسی اور انتظامی بحران میں مبتلا ہے، بلوچستان میں غربت، انتہا پسندی اور کرپشن کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ تعلیم، صحت اور روزگار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ معاشرے کو تبدیل کرنے کے لیے مضبوط سیاسی پارٹی کا ہونا بنیادی شرط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کیچ کے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، واجہ ابوالحسن، فدا حسین دشتی، چیئرمین منصور بلوچ، مشکور انور، طارق بابل، فضل کریم، انور اسلم، حاجی رحیم بخش، احسان درازئی، آصف بلوچ، عبدالطیف، حبیب محمد، محمد عظیم، ظفر ناصر، مسلم یعقوب، عبدالغنی، احمد علی، بہار علی، شوکت دشتی، حاجی محمد بخش، محمد اکبر، ابوبکر مری، شکیل احمد، واحد بوھیر، عجاز جوسکی، ایم سلیم صالح نے تنظیمی رپورٹس پیش کئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا گزر بسر بارڈر سے متعلق کاروبار پر ہے لیکن غیر سنجیدہ طریقہ کار نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، ایران سے منسلک بارڈر پر زیادہ گزرگاہیں بنانے کی ضرورت ہے، ھپسار اور چک آپ کھولنے سے مزید لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچا رکھی ہے، سو کے قریب افراد ہلاک ہوئے، اربوں کا نقصان ہوا، کھڑی فصلیں، کھجور کی پیداوار اور دیگر پھلوں کو نقصان ہوا ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کرے، بلوچستان کو مکمل آفت زدہ قرار دیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ گیشکور ڈیم منصوبہ ترک کرنا ہوگا اس سے منسلک علاقے اور پورا تربت متاثر ہورہا ہے۔ ساحل بلوچستان پر غیر قانونی جالوں کے ذریعے ہونے والے شکار پر مکمل پابندی کی ضرورت ہے، غیر قانونی جالوں سے سمندری حیات کی نسل کشی ہورہی ہے اور لوگ ناں شبینہ کے محتاج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا اس وقت اہم ترین سیاسی مسئلہ جبری طور پر لاپتہ افراد کا ہے حالیہ زیارت واقع جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی نے نیا سیاسی بحران پیدا کردیا ہے لاپتہ افراد کے لواحقین کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی لاٹھی اور انسوگیس کے استعمال نے مزید مشکلات پیدا کردیا ہے ریاست کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کرنا ہوگا۔ تربت فیز ٹو سٹی پروجیکٹ اور بلیدہ سٹی پروجیکٹ کرپشن کی نظر ہوگے ہیں اربوں روپے رلیز ہونے کے باوجود کام نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بندات اور ڈیموں کی ناقص تعمیر کی وجہ سے لوگوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
- Advertisement -
[…] نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجو ایک دلیر جمہوری مذاحمتی […]